دہرادون: اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سردار گرمیت سنگھ نے بدھ کے روز ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا، پشکر دھامی ریاست کے 12ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے، دھامی کے ساتھ مزید آٹھ اراکین اسمبلی نے کابینہ کے وزراء کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا، گرمیت سنگھ نے ستپال مہاراج، پریم چند اگروال، گنیش جوشی، دھان سنگھ راوت، سبودھ انیال، ریکھا آریا، چندن رام داس اور سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ پریم چند اگروال نے سنسکرت میں حلف لیا جبکہ گنیش جوشی نے حلف لینے کے بعد گورنر کو سیلوٹ کیا۔ ریکھا آریا نے حلف برداری کے دوران روایتی کماؤنی لباس پہن رکھا تھا۔
Published: undefined
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراء نتن گڈکری، میناکشی لیکھی، سنجیو بالیان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گوا کے نامزد وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، اتر پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک، ترویندر راوت اور تیرتھ سنگھ راوت نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
Published: undefined
حلف برداری کی تقریب میں سادھو سنتوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ موجود رہے۔ بی جے پی نے حالیہ ختتام پذیرانتخابات میں 70 رکنی اسمبلی میں 47 سیٹیں جیت کر زبردست اکثریت حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے ریاست میں مسلسل دوسری بار اقتدار حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ریاست کی تشکیل کے بعد سے اب تک کسی بھی پارٹی کو لگاتار دوسری بار اقتدار نہیں ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز