نینی تال: آل انڈیا کانگریس (آئی این سی) کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک چہرے کے بجائے اجتماعی طور پر اسمبلی کا الیکشن لڑے گی۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو زبرست ٹکر دے گی۔ اتوار کے روز پون کھیڑا ہلدوانی کے دور ے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک چہرے کے فارمولے کے بجائے اجتماعی طور پر میدان میں اترے گی اور ہر کسی سے رائے مشورہ کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں واضح طور پر کہا کہ مہنگائی، مہاجرت، ترقیات، بدعنوانی اور روزگار الیکشن کے اہم مسائل ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ریاست میں کارگر اور مستحکم حکومت دینے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات میں تین وزرائے اعلیٰ کا حساب بھی مانگے گی۔ کانگریس انتخابات میں عوام سے مضبوط ریاستی حکومت، ریاست کی ہمہ جہت ترقی اور روزگار کے نام پر نوجوانوں کو اعتماد میں لے گی۔ دوسری جانب پارٹی کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ چار سال میں بی جے پی حکومت نے اتراکھنڈ اور اتراکھنڈیت کی بے حرمتی کی ہے اور وہ ’پریورتن یاترا‘ پر اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ستمبر سے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے آبائی حلقے سے ’پریورتن ریلی‘ کا آغاز کریں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چار سال میں بی جے پی حکومت پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ کانگریس نے سڑک سے ایوان تک مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے، لیکن اس کے باجود بی جے پی حکومت ریاست کو ترقی دینے میں ناکام رہی ہے۔ آئندہ تین ستمبر سے کھٹیما کے ’شہید استھل‘ سے ’پریورتن یاترا‘ کی شروعات ہوگی۔ اس سے واضح ہے کہ کانگریس، وزیراعلیٰ کے آبائی حلقے سے ہی بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز