اتراکھنڈ کے ہلدوانی واقع ونبھول پورہ علاقے کا ماحول شدید سردی میں بھی بے حد گرم دکھائی پڑ رہا ہے۔ صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں خواتین، اسکولی بچے، ضعیف لوگ سڑکوں پر ہیں۔ دراصل ہلدوانی میں ریلوے، انتظامیہ اور ریونیو محکمہ کی مشترکہ ٹیم نے آج سے ریلوے کی اراضی کی پلر بندی شروع کر دی ہے۔ لیکن صبح ٹیم کے تجاوزات والے علاقے میں پہنچتے ہی احتجاج شروع ہو گیا۔ صبح تقریباً دس بجے ہزاروں لوگ شدید سردی کے درمیان سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرہ بازی کرنے لگے۔ اس دوران موقع پر کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔ ماحول کا اندازہ لگاتے ہوئے سی او، ایس پی سمیت تمام پولیس افسران نے کثیر فورس کے ساتھ علاقے میں ڈیرا ڈال لیا۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’نوجیون‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق علاقے میں بڑھتی ہوئی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے یہاں پہنچنے والے سبھی راستوں کو بند کر دیا ہے۔ لوگوں کو اپنے گھر واپس جانے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن لوگ راضی نہیں ہیں۔ دراصل ریلوے آج مقامی انتظامیہ کے ساتھ حد بندی کرنے پہنچنے والا تھا۔ احتجاج کی خبر ملتے ہی موقع پر سٹی مجسٹریٹ رچا سنگھ، اے ڈی ایم منیش سنگھ، ایس پی سٹی ہربنس سنگھ، ایس پی کرائم جگدیش چندر، سی او بھوپیندر دھونی بھی پہنچے۔ ہنگامہ بڑھتا ہوا دیکھ کر پولیس نے آس پاس کے علاقوں کو سیل کر دیا۔ علاوہ ازیں ونبھول پورہ آنے والے سبھی راستوں کو بھی بلاک کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک پریزنر وین بھی کھڑی کی گئی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حد بندی کا کام ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان مقامی انتظامیہ کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر حد بندی کا کام شروع بھی کر دیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حال ہی میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ونبھول پورہ غفور بستی میں ریلوے کی زمین پر کیے گئے تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ٹیم پرانے پلروں کی جانچ کرے گی، اور جہاں پلر ہٹائے گئے ہوں گے ہیں وہاں پینٹ سے لال نشان لگائے جائیں گے۔ اس کے بعد صاف ہو جائے گا کہ کتنے علاقے کا تجاوزات ہٹایا جائے گا۔
Published: undefined
حد بندی کے لیے ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔ اس میں ریلوے، ریونیو محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ سٹی مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ریلوے تجاوزات ہٹانے کے دوران اسلحوں کے غلط استعمال کے امکان کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم دھیراج گربیال نے ونبھول پورہ تھانے کے ایس او کو اس علاقے کے سبھی لائسنسی اسلحے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد ونبھول پورہ علاقہ کے ایس او نے اسلحہ جمع کرانے شروع کرا دیئے ہیں۔ پہلے دن 10 اسلحے جمع ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ونبھول پورہ علاقہ میں 246 اسلحہ لائسنس والے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف ضلع انتظامیہ عدالتی حکم کے پیش نظر ہر دن ایک ایک قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ ونبھول پورہ علاقہ میں تجاوزات کی زد میں آ رہے اسکولوں میں بھی پٹواری لیکھ پال کے بھرتی امتحان کا سنٹر بنایا گیا ہے۔ پٹواری لیکھ پال بھرتی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ 8 جنوری سے پہلے کوئی زمینی کارروائی نہیں کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز