قومی خبریں

اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے بازی ماری

انٹرمیڈیٹ میں اترکاشی کے طالب علم سکشم نے 500/489 یعنی 97.80 فیصد، ہائی اسکول میں دہرادون کے ارپت اگروال نے 500/493 یعنی 98 فیصد مارکس حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہرادون/ رام نگر: اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کر دیئے گئے جس میں طالبات نے ایک بار پھر بازی ماری ہے۔

Published: undefined

بورڈ امتحان میں ہائی اسکول میں دہرادون کے ایس پی ایچ آئی ڈی ناتھووالا اسکول کی طالبہ اننتا سكلانی نے 99 فیصد مارکس حاصل کرکے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اننتا کو 500 میں سے 495 مارکس حاصل ہوئے۔ انٹرميڈیٹ میں اترکاشی کی ستاكشی نے 97.80 فیصد مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ستاكشی نے 500 میں سے 490 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

بورڈ کی طرف سے جاری اعداد کے مطابق ہائی اسکول امتحان میں اس بار 76.43 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں 82.47 طالبات اور 70.60 طالب علم امتحان میں پاس ہوئے۔ انٹر ميڈیٹ میں اس بار کل 83.13 فیصد اسٹوڈنٹس ہی کامیابی حاصل کر پائے۔ جس میں 83.79 فیصد طالبات اور 76.29 طالب علم پاس ہوئے۔

Published: undefined

ہائی اسکول کے امتحان کے لئے اس سال 61 ہزار دو سو 63 اسٹوڈنٹس رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اس میں سے 59 ہزار آٹھ سو دو نے امتحان دیا اور 45 ہزار چھ سو 28 بے امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ میں اترکاشی کے طالب علم سکشم نے 500/489 یعنی 97.80 فیصد، ہائی اسکول میں دہرادون کے ارپت اگروال نے 500/493 یعنی 98 فیصد مارکس حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined