دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی برفانی تودے گرنے کے حادثے میں اب تک 19 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چیتا ہیلی کاپٹروں کو ماتلی ہیلی پیڈ پر آنا پڑا تھا، انہیں خراب موسم کی وجہ سے ہرشل ہیلی پیڈ پر اتارا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 لاشیں لائی گئی ہیں، جنہیں بعد میں ہرشل سے اترکاشی کے راستے روانہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ اترکاشی برفانی تودے گرنے کے بعد سے اب تک کل 19 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جبکہ 10 ٹریکر ٹرینی ابھی تک لاپتہ ہیں، جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے لئے 30 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ جائے وقوعہ پر ہائی ایلٹیٹیوڈ وار فیئر اسکول کی ٹیم آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آڑ ایف، اور این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ 16000 فٹ کی بلندی پر ریسکیو کے لیے جدید ہیلی کاپٹر لینڈنگ گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جمعرات کی شام تک 29 افراد لاپتہ بتائے گئے جا رہے تھے، جن میں دو ٹرینرز اور 27 ٹرینی شامل ہیں۔ صبح کے وقت ہائی الٹی ٹیوڈ وارفیئر اسکول گلمرگ کی 14 رکنی ٹیم امدادی کاموں میں شامل ہو گئی۔ دریں اثنا، اترکاشی میں کوہ پیمائی پر اگلے تین دنوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے، یہ فیصلہ خراب موسم کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز