اترکاشی: برفانی تودے گرنے کے حادثے میں اب تک 26 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 4 لاشوں کو موقع سے ہرشل آرمی ہیلی پیڈ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے اترکاشی ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ دروپدی کا ڈانڈا ریسکیو کے لیے 2 چیتا ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری تھی۔
Published: undefined
ماتلی ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 لاشیں لانے کی کوشش کی گئی لیکن خراب موسم کے پیش نظر مذکورہ لاشوں کو ہیلی پیڈ پر اتارا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رانی بامک گلیشیئر کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے 29 ارکان لاپتہ ہو گئے تھے۔
Published: undefined
خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مسلسل چیلنجز کا سامنا تھا۔ ایڈوانس بیس کیمپ پر تعینات ریسکیو ٹیم کے ذریعے 4 اکتوبر کو 4 لاشیں، 6 اکتوبر کو 17 لاشیں اور آج 7 لاشوں کو نکالا گیا۔ باقی 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز