قومی خبریں

اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب: عآپ نے کرنل اجے کوٹھیال کو بنایا وزیر اعلیٰ امیدوار

کرنل اجے کوٹھیال نے کہا کہ ’’اروند کیجریوال کا بہت بہت شکریہ۔ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ انھوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی۔ میرے لیے یہ بہت ہی عزت والا دن ہے۔‘‘

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

آئندہ سال جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ان میں اتراکھنڈ بھی شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بھی اس ریاست میں اپنی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے اور آج تو پارٹی نے باضابطہ اپنی طرف سے وزیر اعلیٰ امیدوار کے نام کا بھی اعلان کر دیا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ عآپ نے کرنل اجے کوٹھیال کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنایا ہے۔

Published: undefined

دراصل آج اروند کیجریوال دہرہ دون میں ہیں اور انھوں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’اجے کوٹھیال کو عآپ کا وزیر اعلیٰ امیدوار بنایا جائے گا۔ یہ وہ شخص ہیں جنھوں نے فوج میں رہ کر ملک کی خدمت کی۔ جان کی بازی لگا کر پاکستان اور دہشت گردوں کا سامنا کیا۔ اتراکھنڈ کے لوگوں کو ایسے محب وطن کی ضرورت ہے۔‘‘ اس دوران اروند کیجریوال نے ’ہندو کارڈ‘ کھیلنے سے بھی پرہیز نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ کو دنیا کے ہندوؤں کی روحانی راجدھانی بنائیں گے۔ بہتر انتظام کیا جائے تو جتنے لوگ یہاں آتے ہیں، اس سے دس گنا زیادہ لوگ دَرشن کرنے پہنچیں گے۔ اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ دہلی ملک کی انتظامی راجدھانی ہوگی، اتراکھنڈ دنیا کے ہندوؤں کی روحانی راجدھانی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل اروند کیجریوال جب دہرہ دون پہنچے تھے تو انھوں نے اتراکھنڈ کے باشندوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کیا تھا، اس بار بھی اسی طرح کی امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ کوئی بڑا انتخابی اعلان کر سکتے ہیں۔ امید کے مطابق انھوں نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرنل اجے کوٹھیال کو پارٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر کرنل اجے کوٹھیال نے کہا کہ ’’اروند کیجریوال کا بہت بہت شکریہ۔ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ انھوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی۔ میرے لیے یہ بہت ہی عزت والا دن ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کو روحانی راجدھانی بنائیں گے۔ گنگا ندی میں نہانے سے سارے پاپ دھل جاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined