کوٹ دوار: اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی میں ایک بس کھائی میں گر جانے سے دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 25 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زیادہ باراتی سوار تھے اور یہ بس ہریدوار کے لالڈھنگ سے بیروں کھال بلاک کے گاؤں کانڈا تلا کی جانب گامزن تھی۔ اس دوران یہ تیز رفتار بس سیمڈی بینڈ کے نزدیک تقریباً 350 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ راحت اور بچاؤ ٹیم نے اب تک 25 لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ رات میں اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقت پیش آئی۔ اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد ہنوز لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی نے بس حادثہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے ہر ممکن علاج کا بندوبست کیا جائے اور راحت رسانی کے کاموں میں تال میل کے ساتھ تیزی لائی جائے۔ سلت کے ایس ڈی ایم اور ایمبولنس، لائٹ، حفاظتی آلات، رام نگر سے دو ایمبولنس، ہلدوانی سے ایک امبولنس اوار راحت رسانی کا سامان موقع پر روانہ کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نینی تال اور الموڑا نے بذات خود تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں پیش آنے والے حادثوں کے پیش نظر اپنی آج یعنی بدھ کے روز کی تمام تقریبات منسوخ کر دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز