اتر پردیش میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی پر اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کی ایک مثال الہٰ آباد میں ہفتہ یعنی 19 مئی کو دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کے روز الہٰ آباد کے دورے پر تھے اور اسی دوران یہاں کے رکن اسمبلی ہرش وردھن باجپئی نے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولس ) کو جوتے مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔
یہ واقعہ اس پیش آیا جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ باگمبری گدی مٹھ پہنچے والے تھے۔ مٹھ میں صرف سنتوں، وزیر اعلیٰ اور کابینی وزراء کو جانے کی اجازت تھی۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی ہرش وردھن باپئی بھی پہنچے تھے۔ اندر جانے کی جازت نہ ہونے کے باؤجود بی جے پی رکن اسمبلی جائے تقریب میں داخل ہونے لگے۔ جب ایس پی نے انہیں روکا تو وہ آگ بگولہ ہو گئے۔
Published: 20 May 2018, 11:18 AM IST
غصہ میں بی جے پی رکن اسمبلی نے ایس پی سے کہا، ’’تم لوگ لاتوں کے بھوت ہو، لاتوں سے ہی مانتے ہو۔ تم لوگ لاتوں کی بھاشا ہی سمجھتے ہو۔‘‘ تنازعہ بڑھتے دیکھ کچھ رہنما بیچ بچاؤ کے لئے آگے آئے اور بی جے پی رکن اسمبلی ہرش وردھن کو ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے جب بی جے پی کے رکن اسمبلی ہرش وردھن باجپئی نے کسی افسر سے بدسلوکی کی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی افسران کے ساتھ نازیبا سلوک کر چکے ہیں۔ اس واقعہ سے قبل ہرش وردھن پر ایک سب انسپکٹر کو فون پر گالی دینے کا الزا بھی عائد ہوا تھا۔
Published: 20 May 2018, 11:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2018, 11:18 AM IST
تصویر: پریس ریلیز