قومی خبریں

اتر پردیش: آم کی فصل کے نقصان سے پریشان کسان نے کرلی خودکشی

رحیم آباد کے ایس ایچ او اختر احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سشیل نے کاروبار کے لیے پک اپ وین خریدی تھی، لیکن وہ اپنا قرض واپس نہیں کر سکا۔

<div class="paragraphs"><p>خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: لکھنؤ کے مضافات میں واقع رحیم آباد میں ایک 42 سالہ آم کے کاشتکار نے 27 مئی کو آئے طوفان سے اس کی فصل کو کافی نقصان پہنچا، جس کے بعد اس نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سشیل سنگھ عرف انا نامی یہ شخص اتوار کو اپنے کمرے میں پلاسٹک کی رسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سشیل نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

Published: undefined

رحیم آباد کے ایس ایچ او اختر احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سشیل نے کاروبار کے لیے پک اپ وین خریدی تھی، لیکن وہ اپنا قرض واپس نہیں کر سکا۔ اس نے آم کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع سے اسے واپس کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ہفتہ کے روز آندھی نے کھڑی فصل کو تباہ کر دیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ باغ میں زمین پر پڑے آم دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر خوب رویا۔

Published: undefined

رحیم آباد کے ایس ایچ او نے کہا کہ سشیل سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ اختر انصاری نے بتایا کہ سشیل کے پسماندگان میں ان کی بیوی گایتری سنگھ (38) اور تین بیٹیاں شری جی (12)، شانوی (9) اور کاویہ سنگھ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined