قومی خبریں

اتر پردیش: مرزا پور کے ایک گاؤں میں وائرل بخار اور ڈینگو کی دہشت، 5 لوگوں کی موت، سینکڑوں بیمار

گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ 5 نہیں بلکہ 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سینکڑوں افراد بیمار ہیں، اس کے پیچھے کی وجہ وائرل بخار اور ڈینگو بتائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

اتر پردیش کے مرزا پور میں وائرل بخار اور ڈینگو سے لوگوں میں زبردست دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں ایک گاؤں میں ہوئی پانچ اموات سے محکمہ صحت بھی فکرمند ہے۔ حالانکہ گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ اموات کی تعداد 5 نہیں، بلکہ 10 ہے۔ سینکڑوں افراد بیمار بھی ہیں اور اس کے پیچھے کی وجہ وائرل بخار اور ڈینگو بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال محکمہ صحت تحقیقات میں مصروف ہے۔

Published: undefined

اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ایک پورا کنبہ وائرل بخار کی زد میں ہے اور زندگی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ دراصل کچھوا واقع بجرڈیہہ  گاؤں واقع سروج بستی میں راج نارائن کا کنبہ رہتا ہے۔ پہلے خود راج نارائن کو بخار ہوا۔ کسی طرح سے طبیعت سنبھلی تو ان کی بیوی بیمار پڑ گئی۔ علاج کے بعد دونوں کسی طرح شفایاب ہوئے، لیکن اب ان کے دونوں بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ ان کی شفایابی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ راج نارائن کا کہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے کام دھندا پوری طرح بند ہے۔ قرض لے کر بچوں کا علاج ہو رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گاؤں میں صرف راجن نارائن کا کنبہ ہی بیماری میں مبتلا نہیں ہے، بلکہ سینکڑوں افراد بخار کی زد میں ہیں۔ گاؤں میں چاروں طرف لوگ وائرل بخار اور ڈینگو سے پریشان ہیں۔ محکمہ صحت حالات کو بہتر بنانے کے لیے اور بیمار افراد کے بہتر علاج کے لیے ضروری اقدام کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined