اتر پردیش کے بدایوں واقع مُجریا علاقہ میں بدایوں-دہلی شاہراہ پر جمعرات کی صبح دیوالی منانے گھر آ رہے 6 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ اس میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سبھی نوئیڈا سے ایک لوڈر میں بیٹھ کر اُجھانی واقع اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس نے ذرائع کے حوالے سے جانکاری دی کہ صبح تقریباً 7 بجے لوگوں کو سوار کیے لوڈر گاڑی جب مُجریا قصبہ کے قریب پہنچا تبھی گاؤں سے آ رہے ایک ٹریکٹر ٹرالی سے اس کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ اسی درمیان ایک تیز رفتار کار نے بھی لوڈر کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔
Published: undefined
چشم دیدوں کے مطابق لوڈر کی ٹکر پہلے گاؤں کی روڈ سے اچانک نکل کر شاہراہ پر آئے ٹریکٹر ٹرالی سے ہوئی تھی اس کے بعد کار نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 6 لوگوں کی جانیں چلی گئیں جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔حادثہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ ندھی شریواستو اور سینئر ایس پی برجیش سنگھ موقع پر پہنچے۔ اس دردناک حادثہ کے بعد موقع پر اتنا خون اور گوشت کے لوتھڑے سڑک پر پھیل گئے تھے کہ پولیس نے پوال سے اسے چھپایا۔
Published: undefined
ہلاک شدگان میں ضلع بریلی کے تھانہ بھمورا علاقہ کے گاؤں ککری باشندہ کنہئی اپنی بیوی کسم اور چھ سالہ بیٹے کارتک اور سات سالہ بیٹی سینو کے ساتھ نوئیڈا میں کام کرتے تھے۔ وہیں ضلع کے اُجھانی تھانہ حلقہ کے گاؤں مرزاپور باشندہ اتل و اسی گاؤں کے کپتان سنگھ اپنی اہلیہ پان کماری کے ساتھ رہ کر کام کرتے تھے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مُجریا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو بلسی سے ایس سی راجدھانی سی ایس سی میں بھرتی کرایا گیا جہاں سے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں نے 6 کو مردہ قرار دے دیا جس میں کنہئی کا پورا کنبہ شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined