پرتاپگڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس و سوات ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں منگل و بدھ کی شب اے ٹی ایل فیکٹری کے نزدیک بدمعاشوں سے ہوئے تصادم میں ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے بتایا کی گزشتہ 7/8 فروری کی شب سلطانپور کا سبزی فروس نشاد سبزی خریدنے پریاگ راج جا رہا تھا کہ بدمعاشوں نے بھوپیا مو کے نزدیک اس کی پک اپ روک کر نقدی و پک اپ لوٹ لی اور اس کو مار پیٹ کر گنجہڑہ جنگل کے نزدیک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پک اپ کا تعاقب کرکے سنجیت گپتا کو گرفتار کرلیا۔ بازپرس کرنے پر اس نے بتایا کہ اس کے ساتھی لوٹ کے ارادے سے بذریعہ کار بھوپیا مو کی طرف سے گزرنے والے ہیں۔
Published: undefined
اطلاع ملنے پر پولیس و سوات ٹیم نے بدھ کی شب بھوپیا مو کے نزدیک کار روکنے کی کوشش کی تو بدمعاش اے ٹی ایل کی طرف بھاگ گئے۔ پولیس نے تعاقب کرکے محاصرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، وہیں جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے گورو پانڈے، سچن شرما و سلمان سمیت تینوں بدمعاش زخمی ہو گئے۔ جن کی عمریں تقریباً 24 سے 26 سال کے درمیان ہیں۔ یہ سبھی پرتاپ گڑھ ضلع کے باشندے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سبھی بین ریاستی لٹیرے ہیں۔ ان کے قبضے سے ایک کار، دو طمنچہ 315 بور اور ایک نقلی پسٹل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز