قومی خبریں

اتر پردیش: مندر، مسجد کا ایک ہی راستہ اور ایک ساتھ ہوتی ہے آرتی و اذان

ایک مقامی تاجر روشن لال نے کہا کہ برسوں سے یہاں آرتی اور اذان دونوں کمیونٹیز کے مکمل تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہم بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں اورکبھی بھی یہاں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں ہوئی ہے۔

مندر-مسجد
مندر-مسجد تصویر آئی اے این ایس

کانپور (اتر پردیش): اتر پردیش کے کانپور میں منگل کی صبح جب ہنومان مندر میں سیکڑوں عقیدت مند پوجا-ارچنا کے لئے جمع ہوئے تو پڑوس کی مسجد میں سینکڑوں مسلمانوں نے عید کی نماز بھی ادا کی۔ کانپور میں ٹاٹمل کراسنگ پر ہنومان مندر اور مسجد کا مشترکہ راستہ ہے اور دونوں برادریوں کے افراد کے درمیان اچھی دوستی ہے۔

Published: undefined

ایک مقامی تاجر روشن لال نے کہا کہ "برسوں سے یہاں 'آرتی' اور 'اذان' دونوں کمیونٹیز کے مکمل تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہم بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی بھی یہاں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں ہوئی ہے۔" وہیں مندر کے پجاری نے کہا کہ "مندر اور مسجد کا ایک ہی دروازہ ہے اور ہمیں مندر میں جانے کے لئے مسجد میں داخل ہونا پڑتا ہے، ہم گزشتہ کئی سالوں سے یہاں پراتھنا کرنے کے لیے آ رہے ہیں اور کبھی کسی نے الگ سے دروازے کے لیے مطالبہ نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined