سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت منظورہ شدہ 25728 مکانوں میں سے صرف 13918 مکانات ہی پائے تکمیل کو پہنچے ہیں۔اور ابھی بھی نصف سے کا کام ہونا باقی ہے۔ سہارنپور کے دورہ پر آئے ضلع کے نوڈل افسر اور ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر رجنیش دوبے کے سامنے جب نگرانی کرنے والے ادارے کی لاپرواہی اجاگر ہوئی تو انہوں نے اس معاملے کی جانچ کی ہدایت دی۔
Published: undefined
ڈاکٹر رجنیش دوبے نے ہفتہ کو بتایا کہ اس معاملے میں پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے بے گھروں کو ایک پکھواڑے کے اندر رین بسیرے کی سہولیت دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر رجنیش دوبے نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ، شہر کمشر گیانیندر سنگھ، سی ڈی او وجئے کمار، محکمہ پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت کے اعلی افسران کے ساتھ مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اسپورٹ اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گرام پنچایتوں میں پنچایت بھون تعمیر کے لئے تعمیراتی مقام کا انتخاب ایک ہفتے کے اندر کرنے کی ہدایت دی اور زیر تعمیر عمارتوں کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز