قومی خبریں

اتر پردیش: میرٹھ میں ہولی سے قبل تشدد، چھ زخمی

حالات اب قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔ کشیدگی کے پیش نظر میرٹھ کے ہری نگر علاقے کے برہم پوری تھانہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پولیس فورس، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پولیس فورس، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

میرٹھ: ہولی سے پہلے اتر پردیش کے میرٹھ میں ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان جھڑپوں اور پتھراؤ کے بعد واقعہ پرتشدد ہو گیا۔ اتوار کی رات دیر گئے اس واقعے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔ حالات اب قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔ کشیدگی کے پیش نظر میرٹھ کے ہری نگر علاقے کے برہم پوری تھانہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب دو افراد ہولی منانے کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ اس دوران کئے گئے تضحیک آمیز تبصروں کے سبب دوسری برادری کے کچھ لوگوں سے ہاتھا پائی ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر تباہ شدہ گاڑیاں، کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور خوف زدہ مقامی لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ زخمیوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد شامل ہیں، جنہوں نے علاقے کے متعدد مسلمانوں پر حملہ کرنے اور ان کی ہولی کی تقریبات کو برباد کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے تحریری شکایت کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاقے میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرموں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined