لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں شہید پتھ پر نو تعمیر شدہ پولس ہیڈ کوارٹرملک کا سب سے جدید پولس ہیڈکوارٹر ہوگا جو جدید سیکورٹی آلات سے لیس ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق نئے پولس ہیڈکوارٹر کا افتتاح بدست وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوگا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق ریاست کا پولس ہیڈکوارٹر الہ آباد میں ہے اور اب اسے نئی تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ کیا جانا ہے۔ نئے پولس ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے افتتاح کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈالی باغ واقع ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے دفتر کو شفٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر آٹھ جون تک یہ کام پورا کرلیا جائے گا۔ نئے ہیڈکوارٹر میں پولس کے 18 محکموں کے دفاتر ہوں گے۔ اس بلڈنگ کی تعمیر کا افتتاح جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
پولس ترجمان کے مطابق گومتی نگر علاقے میں شہید پتھ پر واقع نئے پولس ہیڈکوارٹر ملک کا سب سے جدید پولس ہیڈکوارٹر ہوگا۔ انہوں نےبتایا کہ جدید تعمیر شدہ پولس ہیڈکوارٹر بلڈنگ میں داخلے کے لئے اسمارٹ ایکسس کارڈ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ کارڈ جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو سونپ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ترجمان کے مطابق یہ کارڈ ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے سبھی افسران/پولس اہلکار کو دیا جائے گا۔ اس کارڈ کے بغیر بلڈنگ میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک منزل پر داخلے کے لئے اتھارائزڈ پولس افسران اور ملازمین کو اسی کے مطابق کارڈ دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر میڈیا اہلکاروں کو بھی ان کا شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی داخلہ دیا جائےگا۔
Published: undefined
ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔ ہیڈکوارٹر کی تین سطحی سیکورٹی ہوگی۔ بلڈنگ میں جدید فائر الارم اور آگ پر قابو پانے کے آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بھون میں تعینات سبھی پولس اہلکار کے لئے بایو میٹرک نظام کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ 40178 مربع کلو میٹر میں بنے نو منزلہ اس عمارت کی تعمیر میں 816 کروڑ 31 لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اس بلڈنگ کو چار ٹاوروں می منقسم کیا گیا ہے۔ یہاں ڈائریکٹر جنرل آف پولس محکمہ پولس کی 18 اکائیوں کے دفاتر ہوں گے۔
Published: undefined
اس میں ایک بڑا آڈیٹوریم بنایا گیا ہے۔ جس میں تقریباً 500 لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولس کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے ایک میوزیم بھی بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک کیفیٹریا بھی بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined