پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سنگرام گڑھ پولیس نے علاقے کے منوہر پور رام پور ڈابی گاوں میں زہریلی شراب سے ہوئی چار اموات کے معاملے کے مطلوب خصوصی ملزم منّا لال یادو کو گرفتار کر غیر قانونی دس پیٹی دیشی شراب و کیمکل برآمد کیا ہے۔
Published: undefined
ایس ایچ او آشتوش ترپاٹھی نے بتایا کہ گزشتہ 14 اور 15 /مارچ کو منوہر پور رام پور ڈابی گاوں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت کے معاملے میں منّا لال یادو ساکن مریٹھی تھانہ نواب گنج وغیرہ کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا تھا جس کو علاقے کے وجئے سنگھ انٹر کالج کے نزدیک منگل کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے غیر قانونی دس پیٹی دیشی شراب و او پی کیمکل برآمد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ملزم منّا لال یادو نے باز پرس کرنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر قانونی شراب گاوں کے ببلو یادو سے خرید کر فروخت کرتا ہے۔ مذکورہ شراب اس نے بابولال پٹیل کو فروخت کی تھی، جس کے پینے سے کچھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined