اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے راج میں چوروں اور ڈھگو سے خود ان کی پارٹی تک کے ایم پی محفوظ نہیں ہیں، تازہ معاملہ مرادابد کے ایم پی كنور سرویش کمار سے 1 لاکھ روپے کی ٹھگی کا سامنے آیا ہے، یہاں کے ایس ایس پی نے بتایا کہ راجو نام کے ٹھگ نے مرادآباد کے ایم پی كنور سرویش کمار کو موبائل پر فون کیا تھا، اور ان کے قریبی واقف کار کا نام لے کر ضرورت مند ہونے کی بات کہی جس پر ایم پی سرویش کمار نے 1 لاکھ روپے اس کے فرضی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے، ٹھگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب رکن پارلیمنٹ نے اپنے اس واقف کار سے رقم ملنے کے بارے میں پوچھا، معاملہ سامنے آنے کے بعد ممبر پارلیمنٹ نے ایس ٹی ایف کے آئی جی امیتابھ یش سے اس معاملے کی شکایت کی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس نے موبائل پر مرادآباد کے ایم پی كنور سرویش کمار کا واقف کار بتا کر ممبر پارلیمنٹ سے ٹھگی کرنے والے شخص کو گجرولا کے گاگن پل کے قریب سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے پاس سے ایک آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر آئی کارڈ، ٹھگی میں استعمال ڈیبٹ کارڈ، بینک پاسبک، موبائل فون، ایک کار اور ایک ہزار روپے برآمد کیے ہیں۔
یوپی ایس ٹی ایف کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ پکڑا گیا ٹھگ راجو مین پوری کے دنناہار تھانہ علاقہ کے چوراسی کا رہنے والا ہے۔
Published: undefined
تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے واقف کار ہونے کا جھانسہ دے کر ممبر پارلیمنٹ سے ایک لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرا لیے تھے، ملزم کے خلاف مرادآباد کے تھانہ مجھولا میں مقدمہ درج کر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ مرادآباد کے ممبرپارلیمنٹ کو چوروں اور ٹھگوں نے اپنا شکار بنایا ہے، اس سے پہلے بھی بی جے پی رہنما کنور سرویش کمار سنگھ کی دہلی رہائش گاہ پر چوروں نے نقب زنی کی تھی اس وقت ان کے گھر سے چوروں نے لاکھوں روپے کی نقدی کے ساتھ سامان پر ہاتھ صاف کر دیا تھا، واردات کے بعد ممبر پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز