اتر پردیش حکومت میں وزیر نند گوپال نندی کے بیٹے ابھشیک اور بہو کنشکا لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئے ہیں۔ حادثہ کے بعد دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کروایا گیا، لیکن حالت سنگین ہونے کی وجہ سے بعد میں انھیں لکھنؤ پی جی آئی منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کی خبر ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ سبھرانت جائے واقعہ پر پہنچے۔ انھوں نے ابھشیک اور کنشکا دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کروایا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی کے آگے کا حصہ بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گیا۔ کنشکا کی ناک پر شدید چوٹ لگنے کی خبر بھی سامنے آ رہی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ ابھشیک اور کنشکا کسی کام سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ حادثہ کے وقت گاڑی ابھشیک چلا رہے تھے۔ کسی وجہ سے گاڑی سے ان کا کنٹرول ختم ہو گیا، اور پھر گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ گاڑی جب ایکسپریس وے پر 184 کلومیٹر پر پہنچی تو اچانک آؤٹ آف کنٹرول ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں پر موجود تین درخت بھی ٹوٹ گئے اور بجلی کا ایک کھمبا بھی ٹوٹ گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی نندی گوپال نندی کے بیٹے ابھشیک کی شادی ہوئی تھی۔ اس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی وزراء بھی شامل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے نو شادی شدہ جوڑے کو دعائیں بھی دی تھیں۔ شادی کی یہ تقریب کشمیر کے سری نگر واقع ڈل جھیل کی وادیوں میں منعقد ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز