قومی خبریں

اتر پردیش: پرتاپ گڑھ ضلع میں پولیس کی بڑی کارروائی، 325 مطلوبہ ملزمان گرفتار!

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے شدید چیکنگ مہم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں گرفتار 325 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے مختلف تھانہ علاقے کی پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مطلوب ملزمان، جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کی دبش /چیکنگ کے دوران مطلوب کل 325 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ پرتاپ گڑھ میں پولیس کی اس بڑی کارروائی سے چوری، لوٹ اور اسمگلنگ جیسے معاملات میں پھنسے ملزمین گھبرا گئے ہیں۔

Published: undefined

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے پیر کو پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے دبیش و چیکنگ کے دوران لوٹ کے 9، غیرقانونی شراب اسمگلنگ کے 7، عصمت دری کے 6، قاتلانہ حملے کے 7، چوری نقب زنی کے 5، اغوا کے 5، غیر ارادتاً قتل 1، غیرقانونی گانجہ 1، جوا ایکٹ 6، جہیز استحصال 3، مارپیٹ کے معاملے میں 275، سمیت کل 325 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے شدید چیکنگ مہم جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined