اتر پردیش کے مافیا مختار انصاری کے بیٹے اور صدر رکن اسمبلی عباس انصاری کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں مئو کورٹ سے آج ضمانت مل گئی۔ افسران کو گالی دینے کے معاملے میں چل رہی پیشی کے دوران انھیں عدالت نے فی الحال راحت دی ہے اور یہ مختار انصاری کے بیٹے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
Published: undefined
دراصل انتخابات کے دوران عباس انصاری نے افسران کو ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرانے کی دھمکی دی تھی۔ عباس پر شہر کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں مختار انصاری کے دونوں بیٹے، عباس اور عمر کو ملزم بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں چیف مجسٹریٹ شویتا چودھری کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت چل رہی تھی۔ عباس انصاری نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران مئو میں فتح جلوس نکالا تھا۔ اس دوران انھوں نے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ پر عمل نہیں کیا تھا اور اصولوں کو توڑا تھا۔ اسی معاملے میں ان کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز