کورونا لاک ڈاؤن کے درمیان تر پردیش میں جھانسی ضلع کے ککربئی تھانہ حلقہ میں دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے سیا گاؤں میں کھیل کھیل میں بچوں سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں معصوم بھائی اور بہن آ گئے جس کی وجہ سے جل کر ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ دیہی حلقہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ راہل مٹھاس نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز بگایا کہ سیا گاؤں کے کرنپال سنگھ کے بچے سنجنا (4 سال)، سمی (3 سال) اور وشال (2 سال) گھر سے کچھ دوری پر کھیت میں بنی جھونپڑی میں کھیل رہے تھے۔ اسی دوران وہاں رکھی ماچس کی تیلی بچوں نے جلا دی جس سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔
Published: 24 Apr 2020, 1:40 PM IST
خبروں کے مطابق سنجنا مچان سے کود کر اپنے گھر والوں کو بتانے چلی گئی، لیکن تب تک جھونپڑی آگ کی زد میں پوری طرح آ چکی تھی اور سمی و اس کا دو سالہ بھائی وشال آگ میں بری طرح سے جھلس گیا تھا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے دونوں بچوں کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ دونوں بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور واقعہ کی جانچ کروائی جا رہی ہے۔
Published: 24 Apr 2020, 1:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Apr 2020, 1:40 PM IST