لکھنؤ: اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں ایک آئی پی ایس افسر انیرودھ سنگھ مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کمشنر وارانسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق کریں، جو تقریباً دو سال پرانا ہے۔ پولیس کمشنر اگلے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
Published: undefined
انیرودھ سنگھ فی الحال سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (میرٹھ دیہی) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب انیرودھ سنگھ وارانسی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر تعینات تھے۔ میرٹھ ضلع میں ایس پی (دیہی) کے طور پر تعینات آئی پی ایس افسر انیرودھ سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ویڈیو کال کے ذریعے ایک شخص سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کی بنیاد پر انیرودھ سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
انیرودھ سنگھ کی بیوی آئی پی ایس افسر آرتی سنگھ سے متعلق ایک شکایت کی بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ کے ذریعے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر کو اس الزام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وارانسی میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے طور پر تعینات آرتی سنگھ نے فلیٹ کے مالک کو کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔ تاہم پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ کرایہ پہلے ہی ادا کر چکیں ہیں۔ وارانسی کے پولیس کمشنر اس معاملے کی جانچ کر کے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined