قومی خبریں

اتر پردیش: ریلوے ٹریک پر تفریحی ویڈیو بناتے وقت شدید حادثہ، ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈی سی پی رورل زون ڈاکٹر ایرج راجہ نے بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر سے خبر ملی تھی کہ کلو گڑھی ریلوے ٹریک پر ایک خاتون اور دو نوجوانوں کے ذریعہ ویڈیو بنائی جا رہی تھی جب تینوں ٹرین کی زد میں آ گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے غازی آباد میں ٹرین سے ٹکرا کر تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں دو نوجوان اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ ریل (تفریحی ویڈیو) بنانے کے لیے ریلوے ٹریک پر گئے تھے۔ تیز رفتار سے آتی ٹرین کی زد میں آ کر تینوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقہ کے کلو گڑھی ریلوے پھاٹک کے پاس ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق حادثہ بدھ کی شب تقریباً 9 بجے کلوگڑھی پھاٹک اور ڈاسنا اسٹیشن کے درمیان ہوا۔ پدماوت ایکسپریس غازی آباد سے مراد آباد کی طرف جا رہی تھی۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ نے بتایا کہ تین لڑکے اور لڑکی ٹرین کی پٹری پر کھڑے تھے۔ ان کے موبائل کی فلیش لائٹ جل رہی تھی، جس سے یہ لگ رہا تھا کہ وہ ویڈیو شوٹ کر رہے ہیں۔ پائلٹ نے کئی بار سیٹی بھی بجائی، لیکن وہ ہٹے نہیں اور ٹرین کی زد میں آ گئے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں سے ایک کے موبائل کی ڈسپلے اسکرین ٹوٹ گئی، لیکن وہ کام کر رہا تھا۔ اس موبائل کے ذریعہ ایک مہلوک کی شناخت پچیس سالہ شکیل ولد بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مسوری میں کھاچا روڈ کا رہنے والا تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا۔ لیکن باقی دو مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق لوکو پائلٹ نے پولیس کو جو میمو بھیجا ہے، اس میں ویڈیو بنانے کے چکر میں ٹرین سے کٹنے کی بات لکھی ہے۔

Published: undefined

ڈی سی پی رورل زون ڈاکٹر ایرج راجہ نے بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر سے خبر ملی تھی کہ کلو گڑھی ریلوے ٹریک پر ایک خاتون اور دو نوجوان ویڈیو بنا رہے تھے۔ تبھی تیز رفتار پدماوت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آنے سے تینوں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined