زورآور لیڈر اور سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو اتر پردیش کے گینگسٹر کورٹ نے آج قصوروار قرار دے دیا۔ اتر پردیش کے باندہ جیل میں بند مختار انصاری سے متعلق گینگسٹر معاملہ پر بحث گزشتہ دنوں مکمل ہو گئی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج گینگسٹر کورٹ نے نہ صرف مختار انصاری، بلکہ ان کے ساتھی بھیم سنگھ کو بھی قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے دونوں کو ہی اس معاملے میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں مختار انصاری کو پانچ لاکھ جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 1996 میں درج گینگسٹر معاملے میں آج 26 سال بعد عدالت نے مختار انصاری کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ان کے اوپر مجموعی طور پر پانچ گینگ چارج میں 12 دسمبر کو 11 گواہوں کی گواہی، جرح اور بحث پوری ہو چکی تھی۔ اس کے بعد فیصلہ سنانے کی تاریخ 15 دسمبر طے کی گئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو اے ڈی جی سی (کریمنل) نیرج شریواستو نے بتایا تھا کہ مختار انصاری اور ان کے ساتھی بھیم سنگھ پر 1996 میں گینگسٹر کا ایک مقدمہ درج ہوا تھا، جو کافی وقت سے کورٹ میں زیر التوا تھا، جس پر گزشتہ ماہ 25 نومبر کو فیصلہ آنا تھا لیکن اچانک پریزائڈنگ افسر کی منتقلی ہو جانے سے اور نئے پریزائڈنگ افسر کے آنے کے بعد روزانہ سطح پر سماعت کی گئی تھی۔ بعد ازاں 12 دسمبر کو بحث پوری کر لی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined