بریلی: اترپردیش میں بریلی کے بھوجی پورہ علاقے میں گوشت کی خریدو فروخت کے معاملے میں دو فریقوں میں تنازعہ کے دوران فائرنگ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس واقعہ کے الزام میں چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) راج کمار اگروال نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ بھوجی پورہ علاقے کے محلے میں کئی دن سے کھلے عام گوشت فروخت کرنے اور منمانی قیمت وصولنے کے سلسلے میں کہا سنی ہو رہی تھی۔ اسی سلسلے میں آج ایک نوجوان وہاں گوشت خریدنے پہنچا اور منمانے دام کے معاملے پر دونوں فریقوں میں تکرار ہوگئی۔ الزام ہے کہ اس دوران قصائی نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اس کے بعد نوجوان نے گھر آکر پورے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔ اس کے بعد وہ لوگ دکان پر پہنچے اور معاملہ مزید آگے بڑھ گیا اور دونوں فریقوں میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔
Published: undefined
اطلا ع ملنے پر سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان کی ہدایت پر بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس نے چار لوگوں کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ راج کمار اگروال نے بتایا کہ اس دوران ایک جانب کے لوگ بندوق لے کر آگئے اور فائرنگ شروع کردی، جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز