رام پور: سابق گورنر عزیز قریشی پر اترپردیش پولیس نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت پر اتوار کی رات رام پور ضلع کے سول لائن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر رکن 81 سالہ عزیز قریشی، 2014-15 میں میزورم کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے رہنما محمد اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے رام پور آئے تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر یوگی حکومت کا موازنہ شیطانوں (راکشاشوں) سے کیا۔
Published: undefined
بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے پولیس کو اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ "قریشی کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے اور یہاں تک کہ فرقہ وارانہ فسادات بھی ہو سکتے ہیں۔" عزیز قریشی پر سیکشن 153اے (مذہب، ذات وغیرہ کی بنیاد پر دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 153بی (قومی اتحاد کے لیے نقصان دہ)، 124اے (غداری) اور 505 بی1۔ (خوف پیدا کرنے کا ارادہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
رام پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سنسار سنگھ کے مطابق "آکاش سکسینہ نے یوپی کے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف شکایت درج کی تھی اور ابتدائی تفتیش کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کریں گے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز