اتر پردیش میں نظام قانون کا حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اکثر ریاست میں مجرمانہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور حکومت صفائی دیتے ہوئے کہتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ لیکن عالم یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اسمبلی حلقہ میں ’خاکی‘ یعنی پولیس طبقہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ گورکھپور میں پولیس ٹیم پر حملہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ گورکھپور میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ گورکھپور کے ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے بتایا کہ ’’کچھ لوگوں نے ہمارے کانسٹیبل پر حملہ کر دیا۔ اس پر پولیس نے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے، اور دو ملزم فرار ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined