لکھنؤ: اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے امیدوار بھرپور طریقے سے مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ جیل میں قید سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی اہلیہ اور وہ خود میدان میں ہیں۔
دریں اثنا، عبد اللہ اعظم نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا "آپ (بی جے پی) کے ساتھ افسر ہیں، آپ کے پاس پولیس ہے، آپ کی دو حکومتیں ہیں۔ میں اکیلا ہوں، میرے ساتھ کوئی نہیں ہے، مجھے ان پولیس والوں پر بھی بھروسہ نہیں ہے جو میرے ساتھ ہیں، وہ مجھے گولی مار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پولیس اہلکار میری حفاظت کے لیے نہیں بلکہ میری ریکی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔"
Published: undefined
عبداللہ اعظم اپنے والد اعظم خان کی درخواست ضمانت نامنظور ہونے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں عبداللہ اعظم نے کہا کہ یہ سب عدالتی معاملات ہیں، انہیں عوام کے سامنے لانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ نامزدگی فارم جو ریٹرننگ آفیسر کے پاس ہے اس کا ذکر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
عبداللہ اعظم نے مزید کہا، ’’میں صرف اتنا کہوں گا کہ آپ الیکشن مضبوطی سے لڑیں، عوام کے درمیان جا کر مجھے ہرائیں۔ بھائی افسران آپ کے ساتھ ہیں، پولیس آپ کے ساتھ ہے، دو دو حکومتیں آپ کے ساتھ ہیں۔ میں تو اکیلا ہوں۔ میرے ساتھ کوئی نہیں ہے۔ مجھے ان پولیس والوں پر بھروسہ نہیں ہے جو میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ بھی گولی مار سکتے ہیں۔"
Published: undefined
سیکورٹی کے سوال پر عبداللہ اعظم نے کہا ’’میری حفاظت میرا مالک کرتا ہے، مجھے کسی سے حفاظت نہیں چاہئے۔ پولیس اہلکار میری حفاظت کے لئے نہیں ہیں، وہ میری جاسوسی کے لے اور میں کب کہاں ہوں اور کس سے مل رہا ہوں، یہ جاننے کے لئے لگائے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز