اتر پردیش میں ضلع پنچایت چیئرمین عہدہ کے لیے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں کچھ دنوں پہلے ہی سہ سطحی پنچایت الیکشن اختتام پذیر ہوئے ہیں، اور اب بلاک سربراہ کے ساتھ ساتھ ضلع پنچایت چیئرمین کا الیکشن باقی رہ گیا تھا جو کہ 15 جون سے 3 جولائی کے درمیان کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ پنچایتی راج نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے افسر ایس کے سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع پنچایت چیئرمین عہدہ کے لیے منگل کو ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے پروگرام جاری کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخ تک کمیشن انتخابات مکمل کرا لے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ضلع پنچایت چیئرمین کے کل 75 عہدے ہیں۔ درج فہرست ذات کے لیے 16 عہدے محفوظ ہیں جن میں 6 عہدے خواتین کے لیے محفوظ ہیں۔ اسی طرح پسماندہ ذات کے لیے 20 عہدے محفوظ ہیں جن میں 7 عہدے خواتین کے لیے محفوظ ہیں۔ ضلع پنچایت چیئرمین عہدہ کے لیے 27 عہدے غیر محفوظ ہیں۔ ان عہدوں پر کل 3050 منتخب ہوئے ضلع پنچایت اراکین اپنے میں سے ہی کسی ایک کو چیئرمین منتخب کریں گے۔ یہ الیکشن بالواسطہ طور پر ہوتا ہے، اس لیے سیاسی پارٹیوں میں سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ جہاں تک بلاک سربراہ عہدہ کی بات ہے، اس میں کل 826 عہدے ہیں۔ ان میں سے درج فہرست قبائل کے لیے 5، درج فہرست ذات کے لیے 171، پسماندہ ذات کے لیے 223 عہدے محفوظ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز