آگرہ/لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے ملپورہ علاقے میں 18 دسمبر کو موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کے ذریعہ دن دہاڑے پٹرول ڈال کر جلائی گئی دسویں جماعت کی طالبہ نے علاج کے دوران دہلی واقع صفدر گنج اسپتال میں رات تقریبا دو بجے دم توڑدیا۔
پولیس ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ ملپورہ علاقے میں للاؤ گاؤں باشندہ ہریندرکی بیٹی کماری انجلی (16) اشرفی انٹرکالج سے دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ انجلی 18 دسمبر کو دوپہر تقریبا ایک بجے پیدل اسکول سے گھر لوٹ رہی تھی۔ اس دوران راستے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے پٹرول ڈال کر اسے کے جسم میں آگ لگا دیا تھا اور اسے جلتا چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا 70 فیصدی جھلسی طالبہ کو پہلے آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا اور بعد میں اسے دہلی میں واقع صفدر گنج اسپتال ریفر کردیا گیا جہاں علاج کے دوران رات تقریبا دو بجے اس کی موت ہوگئی۔
Published: 20 Dec 2018, 4:04 PM IST
ترجمان نے اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پٹرول ڈالنے والے دونوں نوجوان ہیلمٹ پہن رکھی تھی۔ پولیس ان کو تلاش کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ طالبہ کے اہل خانہ نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کی مانگ کی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ اس ضمن میں کچھ اہم سراغ ملے ہیں۔
وہیں دوسری جانب اس پورے معاملے پرریاستی خواتین کمیشن نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورسینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے اس واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی ہے۔ کمیشن نے متأثرہ کے اہل خانہ کو مالی تعاون مہیاکرانے اور قصواروں کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔
ریاستی خواتین کمیشن کی ممبر سکریٹری نے مطلع کیا کہ آگرہ کے سینئر پولیس امت شاہ نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ کرنے کی اطلاع دی ہے نیز بتایا ہے کہ متأثرہ کے اہل خانہ نے ان مشتبہ افراد کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ باتھم نے کمیشن کی رکن محترمہ نرملا دکشت کے ساتھ موقع پر جاکر متأثرہ کنبہ سے ملاقات کر پورے معاملے کی جانچ کے ہدایت دی ہے۔
Published: 20 Dec 2018, 4:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Dec 2018, 4:04 PM IST