بنارس: بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے کووڈ اسپتال میں تمام بستروں پر کورونا مریض داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سندرلال اسپتال کو عالمی وباء کووڈ- 19 کے علاج کے لئے ایک لیول 3 اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سمت میں اسپتال انتظامیہ دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے یہاں لائے جانے والے مریضوں کو ہر ممکن علاج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر، طبی عملہ اور دیگر کارکن دن رات کورونا وائرس کی وبا کی لڑائی میں مصروف ہیں۔ تمام مریضوں کا علاج ان کی حالت اور ضروریات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
راجیش سنگھ نے بتایا کہ سپر اسپیشیلٹی بلاک (ایس ایس بی کووڈ اسپتال) کی مختلف منزلوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کی دوپہر تک اسپتال انتظامیہ کو دستیاب معلومات کے مطابق یہاں دستیاب کل 375 بستروں میں سے 349 پر مریض داخل ہیں، جبکہ بقیہ میں سنگین مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 47 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں جبکہ 14 کو یہاں سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تمام بستر ٹراما سنٹر میں واقع کووڈ سہولت میں تمام بسترون مریض بھرتی ہیں۔ اسپتال میں تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔
Published: undefined
دریں اثناء، محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز یہاں 853 نئے کورونا متاثرین پائے گئے تھے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17198 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 66269 ہوگئی ہے، جن میں سے 48515 علاج سے صحتیاب ہوئے ہیں اور 556 علاج کے دوران دم توڑ گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined