لکھنؤ: اتر پردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے کورونا کرفیو میں مزید دو دن کی توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کر دیا ہے۔ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی مدت منگل کی صبح ساتھ بجے تک تھی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ وار پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں جگہ جگہ سینیٹائیزیشن کا کام انجام دیں گی۔
Published: undefined
حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں دو دن کی توسیع کی وجہ سے اب ریاست میں پنچایتی انتخابات کے فاتحین بڑا جشن منانے سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلا وجہ کسی کا بھی باہر نکلنا بند ہوگا۔ مطلوبہ علاقے کے لوگوں کو چھوٹ رہے گی اور آمدورفت بھی بحال رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز