اتر پردیش میں اسمبلی کی 9 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو ایک ہفتے تاخیر سے کرانے کے لئے بی جے پی الیکشن کمیشن کے پاس گئی ہے۔ بی جے پی نے 13 نومبر کی جگہ 20 نومبر کو ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اس تعلق سے یو پی الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں کئی اضلاع کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 15 نومبر کو کارتک پورنیما کے پیش نظر اسنان (غسل) کی وجہ سے لوگ 3-2 دن پہلے ہی اس میں حصہ لینے کے لئے اپنے گاؤں چلے جائیں گے۔ ایسے میں اکثریتی طبقہ کے ووٹرز ووٹ دینے سے محروم رہ جائیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کی 10 میں سے 9 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی الیکشن کی کاروائی شروع ہو جائے گی۔ 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 23 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی۔ اس کے لیے سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ لیکن اب بی جے پی اس بات کو لے کر خوفزدہ ہے کہ 13 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تو اسے نقصان ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی نے اتر پردیش کے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ کندرکی، میرا پور، غازی آباد اور پریاگ راج میں کارتک پورنیما کے موقع پر میلہ میں شرکت اور پوجا کے لئے لوگ 3-4 دن پہلے ہی چلے جاتے ہیں۔ کارتک پورنیما کی وجہ سے اکثریتی ووٹرز ووٹنگ سے محروم رہ جائیں گے۔ چونکہ الیکشن کمیشن کا بھی ماننا ہے کہ سبھی ووٹرس کو حق رائے دہی کا موقع دیا جائے، اس لیے 13 نومبر کی ووٹنگ کو آگے بڑھایا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو صد فیصد ووٹنگ ناممکن ہے۔ اس لئے ضمنی انتخاب کی تاریخ جو 13 نومبر 2024 مقرر کیا گیا ہے، اس کو تبدیل کر کے 20 نومبر 2024 کرنا بہتر ہوگا۔ ایسا کرنے سے ہر ایک ووٹر کی ووٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ ان میں کانپور کی سیسا مئو، پریاگ راج کی پھول پور، مین پوری کی کرہل، مرزاپور کی مجھواں، ایودھیا کی ملکی پور، امبیڈکر نگر کی کٹیہری، غازی آباد صدر، علی گڑھ مراد آباد کی کندرکی اور مظفر نگر کی میرا پور اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ابھی ملکی پور سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined