لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشتی ڈوب رہی ہے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
مایاوتی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وعدہ خلافی سے آر ایس ایس اور عوام ناراض ہیں اور ہار سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم کا دوہرا کردار اجاگر ہوا ہے اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی ہے۔ ملک کو صاف شبیہ کا وزیر اعظم چاہیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سےانتخابی تشہر کے لئے کیے جانے والے روڈ شو کے اخراجات امیدواروں کے اخراجات میں شامل کرنے اور مندروں میں پوجا کا استعمال انتخابی تشہیر کے لئے کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
مایاوتی نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جن پر الیکشن کمیشن کچھ وقت کے لئے تشہیر پر روک لگاتا ہے اور وہ تشہیر تو نہیں کرتے لیکن مندروں میں پوجا-پاٹھ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ ایسے لوگوں کے مندروں میں جانے کو بڑے پیمانے پر میڈیا میں کور کیا جاتا ہے، جس پر روک لگنی چاہیے، اس پر الیکشن کمیشن کو اقدام اٹھانا چاہیے۔
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
مایاوتی نے کہا، ’’روڈ شو اور جگہ جگہ پوجا-پاٹھ کرنا ایک نیا چناوی فیشن بن گیا ہے، جس پر بھاری خرچ کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس خرچ کو امیدوار کے خرچ میں شامل کرنا چاہیے اور اگر کسی پارٹی امیدوار کے حق میں روڈ شو وغیرہ کیا جاتا ہے تو اسے بھی پارٹی کے خرچ میں شامل کرنا چاہیے۔‘‘
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 May 2019, 6:10 PM IST
تصویر سوشل میڈیا