اتر پردیش سے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ یہ سطر پڑھ کر شاید آپ چونک جائیں گے لیکن یہ سچ ہے۔ دراصل، شاہجہاں پور ڈسٹرکٹ کورٹ نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ارون ساگر کو مفرور قرار دے دیا۔ ان پر گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دیوار پر پینٹنگ کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارون ساگر پر 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر انتخابی مواد لانے کا الزام ہے۔ اس کیس میں انہیں بار بار عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔ اب انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
امر اجالا میں شائع خبر کے مطابق سال 2019 میں 12 مارچ کو اس وقت کے ڈپٹی کلکٹر صدر/ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر 136 ودھان سبھا حلقہ ددرول وید سنگھ چوہان دورہ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانٹ تھانہ علاقہ کے رسول پور گاؤں میں بی جے پی امیدوار ارون ساگر کا پروپیگنڈہ مواد دکھائی دیا۔ اس پبلسٹی مواد کو لگانے کے لیے کسی مجاز اتھارٹی کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے تحریر دی اور اس پر کانٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز