اتر پردیش کے لکھیم پور میں جمعہ کو گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے چھت گر گئی۔ اس حادثہ میں ماں-بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری کے تھانہ پسگنوا کے ایک قصبے میں چائے بناتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
پڑوسیوں نے بتایا کہ فیملی کی ایک خاتون چائے بنانے کے لیے باورچی خانہ میں گئی تھی۔ یہاں پہلے سے ہی گیس سلنڈر میں لیکیج تھا۔ جیسے ہی خاتون نے گیس جلانے کے لیے ماچس جلائی تو آگ لگ گئی۔ پھر زوردار دھماکہ کے ساتھ سلنڈر پھٹ گیا۔
Published: undefined
موقع پر پہنچی پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے ملبہ میں دبے فیملی کے دیگر لوگوں کو باہر نکالا۔ ان کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، لیکن حالت سنگین ہونے کے سبب سبھی کو ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لگا جیسے کہیں کوئی زلزلہ یا بم دھماکہ ہوا ہے۔ ہم گھر کے باہر نکلے تو دیکھا ببو کا مکان زمیں دوز ہو گیا تھا۔ سبھی لوگوں نے دوڑ کر پہلے ملبہ ہٹایا، اور اسی دوران پولیس کو بھی خبر دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز