قومی خبریں

اتر پردیش: بارہ بنکی پولیس پر لگا امیٹھی میں ایک ملزم کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام، تھانہ کا گھیراؤ

بارہ بنکی کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش مشرا نے بتایا کہ پولیس کو دیکھ کر مطلوبہ شخص بھاگنے لگا اور بیہوش ہو گیا، اسی حالت میں پولیس اسے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں پولیس و انتظامیہ پر اکثر سوال اٹھتے رہے ہیں اور اب ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں بارہ بنکی پولیس پر ایک ملزم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارہ بنکی پولیس نے امیہھی پہنچ کر ایک ملزم کی ایسی پٹائی کی کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ بارہ بنکی کے سبیہا تھانہ حلقہ باشندہ راجیش کمار اپنے سسرال امیہھی کے پلیا مغرب پہنچا ہوا تھا۔ جمعرات کی صبح سسرال میں ہی بارہ بنکی پولیس اس کو تلاش کرتے ہوئے پہنچ گئی۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کا ملزم راجیش کمار پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے دوڑا کر پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس دوران اس کی موت ہو گئی۔ حالانکہ راجیش کے رشتہ داروں نے پولیس پر پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

راجیش کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ رشتہ داروں کے مطابق بارہ بنکی پولیس نہ تو مقامی تھانہ کی پولیس لے کر آئی تھی اور نہ ہی گاؤں کے کسی اہم شخص کو ساتھ لائی تھی۔ یہ پورا معاملہ امیہھی ضلع کے کمرولی تھانہ حلقہ کے پلیا مغرب گاؤں کا ہے جہاں راجیش کی موت کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ سسرال آئے نوجوان کی موت کے بعد گاؤں کے لوگوں میں بھی زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مہلوک راجیش کمار کے رشتہ دار راجیش وکرم اور انل کمار نے بتایا کہ آج صبح ہی گھر پر پولیس تلاشی لینے آئی تھی، لیکن راجیش کمار نہیں ملا۔ پولیس والوں نے اس دوران بدتمیزی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی۔

Published: undefined

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جب کسی طرح پولیس والوں کو راجیش کا پتہ نہیں چلا تو اسے گاؤں کے باہر پکڑا اور پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ راجیش کے قتل کے بعد گاؤں کے لوگوں نے تھانہ کا گھیراؤ کیا اور قصوروار پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس پورے معاملے پر بارہ بنکی کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش مشرا نے بتایا کہ نوٹس پر آج پولیس دفعہ 302 سمیت کئی دیگر معاملوں میں مطلوب شخص کا پتہ لگانے پہنچی تھی۔ پولیس کو دیکھ کر وہ بھاگنے لگا۔ اس دوران وہ بیہوش ہو کر گر گیا۔ بیہوشی کی حالت میں ہی پولیس اسے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined