اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 میں ہونے ہیں، لیکن اس تعلق سے ہلچل ابھی سے بڑھی ہوئی ہے۔ لیڈروں کے ذریعہ پارٹی سے بغاوت اور دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو لے کر ریاست میں کئی محاذ پر سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی نے اپنے کچھ مطالبات کو لے کر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی ان پر غور نہیں کرتی تو پھر وہ این ڈی اے سے الگ ہو کر آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنی مرضی کے مطابق امیدوار اتاریں گے۔
Published: undefined
دراصل نشاد پارٹی کے صدر سنجے نشاد نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا سے ملاقات کر کے اسمبلی کی 72 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نڈّا نے ان کے مطالبہ پر غور کرنے کی بات کہی ہے اور پوری امید ہے کہ 72 سیٹیں انھیں مل جائیں گی کیونکہ اس پر نشاد پارٹی امیدوار کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے۔ سنجے نشاد نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش میں 160 سیٹیں ایسی ہیں جہاں نشاد طبقہ سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور ان میں 70 سے زائد ایسی سیٹیں ہیں جہاں نشاد طبقہ اکثریت میں ہے۔
Published: undefined
سنجے نشاد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر بی جے پی انھیں 72 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی اجازت نہیں دیتی تو وہ این ڈی اے سے الگ ہو کر اپنی مرضی کے مطابق امیدوار اسمبلی انتخاب میں اتاریں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر نشاد پارٹی اور نشاد سماج کو ناراض کر کے بی جے پی آگے بڑھے گی تو 2022 میں وہ برسراقتدار نہیں ہو سکے گی، نشاد طبقہ کو اپنے ساتھ جوڑ کر ہی بی جے پی الیکشن میں کامیاب ہو پائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز