لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پیر کو 55 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11 بجے تک 23.03 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع مرادآباد کی تمام اسمبلی سیٹوں کا اوسط ووٹنگ فیصد 25.99 فیصدی ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے، جبکہ ضلع بریلی کے تمام اسمبلی سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کا اوسط فیصد 20.99 ہے جو کہ سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ سہارنپور میں 25.26 فیصدی، بجنور میں 24.34 فیصدی، سنبھل 22.95 فیصدی، رامپور میں 21.76 فیصدی، امروہہ میں 22.99 فیصدی، بدایوں میں 21.87 فیصدی، شاہجہاں پور میں 21.58 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
ضلع مرادآباد کے کندرکی اسمبلی حلقے کے نگلا گاؤں کے رائے دہندگان نےعلاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بریلی، امروہہ اور سہارنپور کے کچھ پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ میں تاخیر کی بھی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بریلی کے بوتھ نمبر 426 اور 429 پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر سے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔
Published: undefined
اڈیشنل سی ای او بی ڈی آر تیواری کے مطابق ووٹنگ تمام حلقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے۔ سبھی نو اضلاع میں ٹھند کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رائے دہی کے تئیں لوگوں کا جوش دیکھا جارہا ہے۔ ووٹنگ طے شدہ وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوگئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران قطار میں کھڑے لوگوں کو چھ بجے کے بعد بھی ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز