قومی خبریں

اتر پردیش اسمبلی انتخاب: زیادہ ووٹنگ کے لیے جھانسی ضلع مجسٹریٹ کی دلچسپ پہل

ایک گیت میں ووٹنگ کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے اسے جمہوریت کی جان بتایا گیا ہے اور اس لیے سبھی اہل ووٹروں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

تصویر ٹوئٹر بشکریہ @DmSveep
تصویر ٹوئٹر بشکریہ @DmSveep 

جھانسی: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کورونا وبا کے خطرے کے درمیان رائے دہندگان کو پولنگ سنٹروں تک پہنچانے کے چیلنج سے نپٹنے کے لئے جھانسی ضلع انتظامیہ نے ایک انوکھی پہل کا آغاز کیا ہے۔ ووٹنگ کے لئے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لئے ڈی ایم روند کمار نے ایک ترغیبی گیت لکھا ہے جسے بالی ووڈ کے گلوکار است ترپاٹھی نے آواز دی ہے۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری تقریباً ایک منٹ 28 سیکنڈ کی آڈیو کو فلمی اسٹائل میں گایا گیا ہے جو کافی دلچسپ ہے۔

Published: undefined

گیت کی ابتدائی لائن ’جاگو اے جھانسی کے پریہ جن کر لو خود سے یہ پرن‘ سے شروع ہوئی ہے۔ اس میں بڑے، بوڑھے، جوان، خواتین اور کسانوں کے ساتھ ہی معذورین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گیت میں ووٹنگ کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے اسے جمہوریت کی جان بتایا گیا ہے اور اس لئے سبھی اہل ووٹروں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ گیت کو سوشل میڈیا کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ اسے ووٹنگ بیداری مہم میں بجانا شروع کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined