لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اترپردیش کے امن و قانون کے نظام پر سوال اٹھائے اور الزام لگایا کہ کھلے عام حکومتی حمایت یافتہ جرائم ہو رہے ہیں۔ قتل، لوٹ، عصمت دری کے واقعات سے عوام میں دہشت پھیلی ہے۔ ریاست میں امن و قانون کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ تاجروں کے جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔ خواتین میں عدم تحفظ پھیلا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے حال ہی میں ہوئے کچھ جرائم کے واقعات کی تفصیل بھی دی۔ پریاگ راج کے دھومن گنج میں چھیڑ خانی کی مزاحمت کرنے والے فوجی کے قتل اور گریٹر نوئیڈا میں اغوا بچے کے قتل کے معاملے پیش کیے۔ اس کے علاوہ اورئیا میں صرافہ کو گولی مارکر قتل اور لوٹ کے واقعات اترپردیش کو شرم سار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کے طریقے سے مجرموں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔ بدحال امن و قانون کا عالم یہ ہے کہ اب پولیس افسروں پر بھی حملے ہونے لگے ہیں۔ حکومت کے پاس مضبوط قوت ارادی کا فقدان ہے۔ بی جے پی حکومت صوبے میں امن و قانون کا نظام قائم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ایس پی اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی حکومت میں قانون کی حکومت بنائے رکھنے کے لئے متعدد اصلاح کی گئیں تھیں۔ لیکن اترپردیش میں گزشتہ چار سال میں بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں پولیس مشینشری تباہ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز