قومی خبریں

اتر پردیش: بہرائچ میں مدرسہ اور مکانوں پر چلایا گیا بلڈوزر

بہرائچ کے فخر پور تھانہ حلقہ کے عزیز پور ٹیپرا میں قبرستان و کھلیان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر بنائے گئے نصف درجن سے زیادہ مکانوں و ایک مدرسے کو انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کرا دیا۔

بلڈوزر، تصویر آئی اے این ایس
بلڈوزر، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد ’بلڈوزر‘ لفظ کافی سرخیوں میں ہے۔ بی جے پی لیڈران اپنے بیانات میں اس لفظ کا خوب استعمال کر رہے ہیں۔ اس درمیان زمینوں پر ہوئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹائے جانے کے نام پر کچھ عمارتوں کو بلڈوزر سے منہدم بھی کیے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ بہرائچ میں دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں کھلیان و قبرستان کی زمین پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے لیے مکان و مدرسہ کو منہدم کر دیا گیا۔ جس وقت مکان و مدرسہ کو منہدم کیا گیا تحصلیدار و مقامی تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ مکان گرانے سے پہلے تھانہ انچارج نے باقاعدہ لاؤڈاسپیکر سے انہدامی کارروائی کے متعلق اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 مارچ کو بہرائچ کے فخر پور تھانہ حلقہ کے عزیز پور ٹیپرا میں قبرستان و کھلیان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر بنائے گئے نصف درجن سے زیادہ مکانوں و ایک مدرسے کو انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کرا دیا۔ اس پوری کارروائی کو انجام دینے کے لیے قیصر گنج تحصلیدار شیوپرساد و فخر پور کے انچارج انسپکٹر پرمانند تیواری پولیس فورس کے ساتھ پہنچے۔ تھانہ انچارج پرمانند تیواری نے لاؤڈاسپیکر سے قیصر گنج کے جیوڈیشیل تحصیلدار کا حکم پڑھ کر سنایا اور کارروائی سے پہلے گرائے جا رہے مکانوں میں رکھے سامان کو نکالنے کی بات کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ میرٹھ پولیس نے گزشتہ 15 مارچ کو پولیس کسٹڈی سے فرار ڈھائی لاکھ کے انعامی بدن سنگھ بدو اور اس کے ساتھی کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے زمین قبضہ کر اس پر مارکیٹ اور فیکٹری بنائے جانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کو قبضہ سے آزاد کرایا تھا۔ اس سے پہلے بدن سنگھ بدو کی کروڑوں روپے کی کوٹھی کو بھی منہدم کیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں کچھ اسی طرح سے بلڈوزر کانپور میں بھی چلایا گیا جہاں اراضی مافیاؤں کے ذریعہ تالاب کی زمین پر قبضہ کر کے اس پر مکان کی تعمیر کر لی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined