قومی خبریں

لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر کار ٹرک سے ٹکرائی، 8 کی موت

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے کے سنگ میل نمبر37.02 پر پہنچتے ہی ان کی کار بے قابو ہوگئی اور آگے جا رہے ٹرک سے جا ٹکرائی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پرخچے اڑ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آگرہ: اترپردیش کے ضلع فتح پور میں لکھنؤ۔آگرہ ایکسرپریس وے پر ایک تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر اپنے آگے جا رہے ٹرک کو ٹکر ماری دی اس حادثے میں 08 افراد کی موت ہوگئی۔

پولس ذرائع کے مطابق جونپور کے بدلاپور دیو رائے پور باشندہ سدافل یادو کا ر سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آگرہ امبیڈکر یونیورسٹی میں انٹرویو دینے جارہے تھے۔ وہ جونپور سے آگرہ کے لئے بدھ کی رات تقریباً دس بجے نکلے تھے۔ صبح آٹھ بجے آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے کے سنگ میل نمبر 37.02 پر پہنچتے ہی ان کی کار بے قابو ہوگئی اور آگے جارہے ٹرک سے جاٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پرخچے اڑ گئے۔

Published: undefined

اس حادثے میں 06 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو زخمیوں نے علاج کے لئے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ مہلوکین میں سات کا تعلق جونپور سے ہے جبکہ ایک اعظم گڑھ کا رہنے والا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت جونپور باشندہ سدافل یادو، کملیش یادو، اکھلیش یادو، راجیش یادو، راکیش، ناگیش یادو، انل کمار یادو اور اعظم گڑھ باشندہ کملیش کمار پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined