صوبہ اتر پردیش کے جونپور ضلع میں زمینی تنازعہ کے دوران ایک نوجوان کو تلوار سے بے رحمی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ مقتول نوجوان بین الاقوامی تائیکوانڈو کھلاڑی تھا، جس کی عمر صرف 17 سال تھی۔ یہ زمینی تنازعہ تقریباً 40 سال پرانا تھا۔ قتل کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک پر نعش رکھ کر مظاہرہ شروع کر دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر ایس پی اور ڈی ایم نے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی ایم نے حادثہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اے ڈی ایم کو جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
Published: undefined
مقتول کی پہچان انوراگ عرف چھوٹو کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک بین الاقوامی تائیکوانڈو کھلاڑی تھا۔ وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا سہارا تھا۔ بدھ کی صبح زمین کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ ہوا جس نے سنگین شکل اختیار کر لی۔ مقتول کے پڑوسی رمیش نے اس وقت انوراگ کا قتل کر دیا جب وہ مسواک کر رہا تھا۔
Published: undefined
اس حادثہ کے بعد گاؤں کے مکھیا بریندر یادو نے بتایا کہ جس زمین پر تنازعہ چل رہا ہے وہ گاؤں کی سوسائٹی کی ہے۔ ملزم باپ بیٹے ایک سال قبل ہی اس گاؤں میں آئے ہیں۔ اس سے قبل ملزم کی تمام فیملی کوئلاری میں رہتی تھی۔ ان لوگوں کے آنے کے بعد سے ہی اراضی تنازعہ کافی بڑھ گیا۔
Published: undefined
پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے اس معاملہ میں 2 لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ زمینی تنازعہ 40 سال پرانا تھا جسے صدر تحصیل کا محکمہ ریونیو سلجھا نہیں پا رہا تھا۔ معاملہ جونپور ضلع کے گورا آباد شاہ پور تھانہ کے کبیر الدین پور گاؤں کا ہے۔ آج جب بین الاقوامی تائیکوانڈو کھلاڑی انوراگ مسواک کر رہا تھا تو ملزم اس کے پیچھے تلوار لے کر دوڑا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تلوار سے اس کا سر قلم کر دیا۔ اس کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انوراگ کی ماں اس کا سر گود میں رکھ کر آہ و بکا کرتی دکھائی دی۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: عارف عثمانی