قومی خبریں

اتر پردیش: متھرا کے ’گوری گوپال آشرم‘ میں گرم کھچڑی گرنے سے 10 عقیدتمند جھلسے، 2 کی حالت سنگین

آشرم سے جڑے لوگوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں مغربی بنگال کی 10 خواتین جھلس گئی ہیں، انھیں علاج کے لیے آشرم کے ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انیرودھاچاریہ مہاراج کی فائل تصویر</p></div>

انیرودھاچاریہ مہاراج کی فائل تصویر

 

اتر پردیش کے متھرا میں ’کتھاواچک‘ انیرودھاچاریہ مہاراج کے گوری گوپال آشرم میں اس وقت سنگین حادثہ پیش آیا جب عقیدتمندوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کھچڑی عقیدتمندوں میں تقسیم کیا جا رہا تھا تبھی اچانک ایک ملازم کا پیر پھسل گیا۔ اس حادثہ کے سبب کھچڑی کا بڑا سا بھگونا گر گیا اور اس گرم کھچڑی نے کئی عقیدتمندوں کو جھلسا دیا۔

Published: undefined

اس آشرم سے منسلک کچھ لوگوں نے بتایا کہ حادثہ میں مغربی بنگال کی کم از کم 10 خواتین ایک جگہ جمع تھیں جو جھلس گئی ہیں۔ ان سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے آشرم کی ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کی کچھ خواتین آشرم میں دَرشن کے لیے آئی تھیں۔ مذہبی سفر پر آئیں خواتین اس آشرم نما مندر میں کھانے کی تقسیم والی جگہ پر پہنچ چکی تھیں۔ سبھی عقیدتمند پرساد لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ اسی دوران کھچڑی کا گرم بھگونا لے کر آ رہے ملازم کا پیر پھسل گیا اور کھچڑی عقیدتمندوں کے اوپر گر گئی۔ اس واقعہ سے آشرم کے احاطہ میں افرا تفری مچ گئی۔ آشرم کا انتظام و انصرام دیکھنے والوں نے فوراً متاثرہ خواتین کو علاج کے لیے اسپتال بھجوایا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد آشرم کے مالک کتھاواچک انیرودھاچاریہ مہاراج کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زخمی عقیدتمندوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا جا چکا ہے۔ ہر دن بڑی تعداد میں بھکت مندر پہنچتے ہیں، بھکتوں کو پرساد تقسیم کیا جاتا ہے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا، اس وقت بھی بھکتوں کو پرساد تقسیم کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ملازم کا پیر اچانک پھسل گیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined