قومی خبریں

ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکار استاد راشد خان شدید بیمار

ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکار استاد راشد خان برین ہیمبرج کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے

<div class="paragraphs"><p>استاد راشد خان</p></div>

استاد راشد خان

 

کلکتہ: ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکار استاد راشد خان برین ہیمبرج کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔ راشد خان گزشتہ کچھ عرصے سے پروٹسٹ کینسر میں مبتلا ہیں ۔55 سالہ فنکار جنوبی کلکتہ کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں میں داخل ہیں۔

Published: undefined

راشد کا بدایوں، اتر پردیش سے تعلق ہے۔ راشد نے اس صنف کے ایک اور استاد استاد نثار حسین خان صاحب سے تلمذ حاصل کی۔ جو راشد کے دادا تھے۔ راشد نے گوالیار گھرانے کے استاد غلام مصطفی خان صاحب سے بھی تربیت لی تھی۔ استاذ راشد خان اگرچہ بنیادی طور پر کلاسیکی موسیقی گاتے ہیں تاہم انہوں نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں میں بھی بہت سے گانے گائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined