نئی دہلی: ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سابق صدر پرنب مکھرجی نے انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے دھن دولت اور طاقت استعمال کرنے کے رجحان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے شائع کتاب ’گریٹ مارچ آف ڈیموکریسی، سیون ڈکیڈ آف انڈياز الیکشن‘ کے دیباچے میں پرنب مکھرجی نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے بہت سے اقدام کیے گئے ہیں لیکن رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے دھن دولت اور طاقت کا بیجا استعمال اب بھی تشویش کا موضوع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منفی رجحان پر روک نہیں لگا ئی گئی تو جمہوریت کی روح پر ایک گہرا دھچکا ہوگا۔ اس کتاب کی ادارت سابق چیف الیکشن کمشنر شہاب الدین یعقوب قریشی نے کی ہے۔
Published: undefined
انتخابی سسٹم میں لوگوں کی شراکت بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے پرنب مکھرجی نے کہا کہ کمیشن اور اس کے حکام نے ملک میں کامیاب انتخابات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمیشن نے ووٹروں کی تعداد بڑھانے، ان کو تعلیم یافتہ بناکر اور حوصلہ افزائی کر کےانتخابی نظام میں ان کی شراکت بڑھانے، انتخابات میں بلیک منی، دھن دولت اور پیڈ نیوز روکنے اور لوگوں کے لئے بغیر خوف کے ووٹ ڈالنے کا ماحول تیار کرنے جیسے قابل ستائش کام کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined