ممبئی پولیس نے نربھیا فنڈ کے تحت کچھ گاڑیاں خریدی ہیں تاکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا دھڑے کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے نربھیا فنڈ خاص طور پر خواتین کی حفاظت اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے تھا۔حکومت کے اس فیصلہ سے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے شندے کی زیرقیادت حکومت کو خواتین کے تحفظ کو لے کر اس رویہ کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے 2013 سے نربھیا فنڈ مرکز کی طرف سے ریاستی حکومتوں کو خواتین کی حفاظت سے متعلق منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا، ''کیا حکمران ایم ایل اے کی سیکورٹی خواتین کو بدسلوکی سے بچانے سے زیادہ اہم ہے؟ کیا یہ ایم ایل اے اتنے کمزور ہیں؟ نربھیا فنڈ جو کہ مہاراشٹر کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور اشتعال ناگیز ہے۔‘‘
Published: undefined
ممبئی پولیس نے جون میں 220 بولیرو، 35 ارٹیگاس، 313 پلسر موٹرسائیکلیں اور 200 ایکٹیوا دو پہیہ گاڑیاں خریدی تھیں جس کے لئے اس نے 30 کروڑ روپے کے نربھیا فنڈ کا استعمال کیا۔ ایک اہلکار نے کہا، "جون میں گاڑیاں خریدنے کے بعد، جولائی میں ان کو تمام 97 پولیس اسٹیشنوں، سائبر، ٹریفک اور ساحلی پولیس یونٹوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔"
Published: undefined
ریاستی پولیس کے وی آئی پی سیکورٹی سیکشن کے حکم کے بعد، ممبئی پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کئی پولیس اسٹیشنوں کے لئے 47 بولیرو گاڑیوں کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ شندے دھڑے کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے درکار ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ انہیں وائی پلس سیکورٹی کور فراہم کیا گیا ہے۔
Published: undefined
نربھیا فنڈ کو شندے گروپ کے قانون سازوں کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے موڑ دیا گیا۔ این سی پی کے ترجمان کلائیڈ کرسٹو نے کہا کہ ’’ شندے اور فڈنویس حکومت کی طرف سے طاقت کا شرمناک اور غلط استعمال ہوا ہے اور شندے کے قانوں سازوں کو شرم سے اپنا سر جھکا لینا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
این سی پی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر جینت پاٹل نے کہا کہ نربھیا فنڈ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے قائم کیا تھا لیکن موجودہ حکومت خواتین کو بہت کم احترام سے دیکھ رہی ہے۔
Published: undefined
شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے برسراقتدار حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مرکزی فنڈ کا اس طرح غلط استعمال دراصل ٹیکس دہندگان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مہاراشٹر میں خواتین اور خواتین دیویوں کا احترام کرنے کی روایت ہے۔ کئی بار ریاستیں ان فنڈز کا استعمال نہیں کرتی ہیں، لیکن ہماری مہاراشٹر حکومت نے اس فنڈ کا جو غلط استعمال کیا ہے وہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ دھوکہ ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined